صغير احمد
پیدائش
عبدالعزیز بن صالح مشری رجب 1374ھ مطابق فروری 1955 عیسوی میں طائف سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں الباحہ علاقہ کےمحضرہ نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ عبدالعزیز مشری کا تعلق ایک معزز گھرانے سے تھا۔ گاؤں کے لوگ اس گھرانے کو بہت توقیر اور عزت دیتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے اجداد اور ان کے بعد ان کے والد کو شیخ القریہ (گاؤں کے سردار) کا لقب ملا ہوا تھا۔
بچپن
عبدالعزیز مشری لکھتے ہیں کہ جب وہ اپنے گاؤں میں پرائمری کے طالب علم تھے تو اس وقت ان کو ڈرائنگ بہت زیادہ پسند تھی اور وہ اپنی ڈرائنگ کو اپنے ساتھیوں اور استاد کے سامنے پیش کرتے تھے۔ مشری اپنے