(پہلی قسط)
مؤلف: سلیمان بن صالح الخراشی
مترجم: ڈاکٹر صغير احمد
شعر۔۔۔ اور بزدلی
اکثر لوگوں کے نزدیک یہ دونوں ایسی واضح صفات ہیں جو حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی شخصیت کو دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے منفرد کرتی ہیں.بہرحال شعر میں تو ان کا کوئی مدمقابل نہیں ہے.
وہ جاہلی دور کے شاعر ہیں،انہوں نےاپنے جاہلی دور میں جاہلیت کے واقعات بیان کیے،اپنی قوم کی لڑائیوں کا تذکرہ کیا، اور ان لڑائیوں پر فخر کیا.
اور اسلام کے بعد بھی وہ رسول صلى الله عليه وسلم اور صحابہ کے ساتھ رہے اور شاعری کرتے رہے، وہ ان کےغزوات کو بیان کرتے، ان کی بہادری کی گیت گاتے، اور کفرواہل کفر کی مذمت کرتےیہاں تک کہ آپ اسلام کے