ڈاکٹر صغیر احمد
قاضی عدیل عباسی کی خدمات ہمہ جہت ہیں۔ جہاں وہ ایک کامیاب صحافی تھے وہیں ایک کامیاب مترجم بھی۔ اگر ان کو تصنیف وتالیف میں ملکہ حاصل تھا تو دوسری طرف ان کی تنظیمی صلاحیتوں کا لوہا ہر کوئی مانتا تھا۔ وہ بیک وقت بلند پایہ ادیب اور مایہ ناز خطیب تھے۔ جہاں وہ اردو کی ترویج واشاعت کے لئے وہ مختلف تنظیموں میں اپنی خدمات پیش کر رہے تھے وہیں کچھہ تنظیموں کی مالی انتظام کی ذمہ داری بھی انجام دیتے تھے۔
قاضی محمد عدیل عباسی نے بستی میں انجمن ترقی اردو کی نہ صرف شاخ قائم کی بلکہ اپنے دم پر اس کو فعال اور سرگرم بھی رکھا۔ قاضی محمد عدیل عباسی اردو