ثنا اظہر
ریسرچ اسکالر شعبہ فارسی، لکھنؤ یونیورسٹی، لکھنؤ
سیمین دانشور ایک مشہور ایرانی ادیب ہیں ان کی نثری کاوشیں ایرانی ادب میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں انھوں نے اپنے افسانوں اور ناولوں میں ایران کی سماجی اور سیاسی صورتحال کو اس پرکشش انداز میں تحریر کیا کہ اس کا پورا نقش ذہن کے پردوں پر مرتسم ہوجاتا ہے خاص طور پر ان کے ناولوں میں فیمینزم کا موضوع اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے یوں تو ان کا ہر افسانہ اور ناول فارسی ادب میں ایک اہم مقام کا حامل ہے لیکن جس ناول نے سرحد کی تمام بندشوں کو توڑتے ہوئے قبولیت عامہ اور شہرت دوام حاصل کی وہ سوشون ناول ہے، سووشون کاعنوان فارسی