عبداللہ منیر العالم
ریسرچ اسکالر، جامعہ ملیہ اسلامیہ
رسالہ ”آج کل“ 25 نومبر1942 ء کو پہلی دفعہ اس نام سے شائع ہوااور یہیں سے آج کل کی ابتدا ہوئی۔ لیکن اس کے رشتے کو’فِن پرون‘کے ساتھ جوڑے رکھنے کے لئے پندرہ روزہ ”آج کل“ کے نیچے میں یہ عبارت لکھی جاتی تھی ”فن پرون کا اردو ایڈیشن“ اور یہ سلسلہ آج کل کے 4مئی 1943کے شمارے تک جاری رہا۔ یکم جون1943 تا یک اکتوبر1944 تک آغا محمد یعقوب دواشی اس کے مدیر رہے۔ دواشی صاحب ”آج کل اردو کے اول مدیر تھے۔ قبل اس کے کہ میں محبوب الرحمن فاروقی کے اداریوں کا جائزہ پیش کروں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ مدیر اور مدیریت کے تعلق سے کچھ بنیادی باتیں بیان کر دی جائیں۔ مدیر