املو ، مبارک پور کی سب سے قدیم اہل حدیث آبادی ہے، جس کی دعوتی وتنظیمی خدمات کا دائرہ نہایت وسیع ہے۔ حضرت مولانا عبد اللہ جھاؤ الہ آبادی نے اس بستی کوایک مدت تک اپنی دعوتی سرگرمیوں کا محور بنائے رکھا۔ استاذ الاساتذہ حضر ت مولانا حافظ عبد اللہ غازی پوری ،محدث کبیر حضرت مولانا ابو القاسم سیف بنارسی اور حضرت مولانا اسد اللہ روانوی وغیرہم متعدد بار مختلف دعوتی وتنظیمی ضرورتوں کے تحت قدم رنجہ فرمایا ہے۔[1]
نام ونسب: محمد ادریس بن حاجی عبد العزیز بن محمد صدیق بن حاجی نور محمد بن چندن بن ایمن۔ تخلص آزاد تھا، چار بھائیوں: