بال گنگا دھر
ریسرچ اسکالر، جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی
عورت کے بنا دنیا کا تصور ممکن نہیں ۔ دنیا کہ ہر شئے اس کے وجود کی گواہی پیش کرتی ہے۔ تہذیب و تمدن ، رسم و رواج ، اخلاق و عادات، وغیرہ اس کے دم سے ہے ۔قابل غور ہے کہ مال و اسباب کی لڑائی نے جہاں معاشرے میں ورن، ذات، نسل، رنگ، خاندان ،علاقہ وغیرہ کو جنم دیا وہیں عورت و مرد کے درمیان فرق بھی کیا ۔ لیکن عورت و مرد میں تفریق کے کیا وجوہات رہے آج بھی موضوع بحث ہے۔ تمام مفکرین اس بابت و قتاؒ فوقتاؒ اپنے نقطء نظر کا اظہا کرتے رہے ہیں۔ آج دنیا کے ہر حلقے میں خواتین آگے بڑھ رہی ہیں۔ عورت پہلے بیٹی بہن ،پھوپھی، خالہ، بھابھی، مامی، دادی ، نانی، وغیرہ
