گلزا رحسن*
فسادات ہندوستان کاایک اہم مسئلہ رہاہے یہاں آئے دن کبھی مذہب کے نام پر تو کبھی ذات پات کے نام پر فسادات ہوتے رہتے ہیں ، فسادات کو موضوع بحث بنا کر ہمارے بہت سے افسانہ نگاروں نے کہانیاں لکھیں اور بہت اچھی اور اتنی لکھیں کہ یہ موضوع پوری طرح سے پامال ہو گیا اور یہ محسوس ہونے لگا کہ اب اس موضوع پر لکھنے کے تمام امکانات ختم ہو چکے ہیں جب کہ ایسا نہیں ہے کیوں کہ فسادات آج بھی ہو رہے ہیں اور جب فسادات کا سلسلہ جاری ہے تو لازمی ہے کہ اس پر افسانہ بھی لکھا جائے گا اور لکھا بھی جارہا ہے ۔
ہاں ایک بات یہ ہے کہ ان کی نوعیت مختلف ہے اور آج کے افسانہ
