نور الصباح*
رضیہ سجاد ظہیر 15؍فروری 1917ء کو اجمیر، راجستھان میں خان بہادر سید رضا حسین کے گھرانے میں پیدا ہوئیں،جو اجمیر اسلامیہ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر تھے۔ ان کے دادا سید امام حسین آثم صاحب دیوان شاعر تھے۔ وہ لوگ تعلیم و تعلم اور درس و تدریس سے منسلک ایک روشن خیال ماحول کے پروردہ تھے، لہذا رضیہ سجاد ظہیر کو بھی تعلیم کے لیے کسی جدوجہد کا سامنا نہیں کرنا پڑا، انہوں نے میٹرک ، ایف اے اور بی اے تک کی تعلیم گھر سے ہی حاصل کی،پھر شادی کے بعد الہ آباد یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری فرسٹ ڈویژن سے حاصل کی۔ ان کے تین بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ ان