ڈاکٹر محمد خبیب
استاد شعبۂ فارسی، لکھنؤ یونیورسٹی
حضرت شیخ احمد سرہندی معروف بہ مجدد الف ثانی ؒ ( ۱۰۳۴۔۹۷۱ھ ؍ ۱۶۲۴۔ ۱۵۶۴ء)کے مکتوبات، جہان تصوف میں ’’مکتوبات امام ربانی‘‘ کے نام سے معروف ومشہور ہیں، یہ مکتوبات ضخیم تین دفتروں میں کل ۵۳۶ مکتوبات پر مشتمل ہیں ، دفتر اول، موسوم بہ درالمعرفت ہے جو اس د فتر کا تاریخی نام ہے، اس دفتر کی تکمیل ۱۰۲۵ھ میں ہوئی، یہ دفتر کل ۳۱۳؍ مکتوبات پر مشتمل ہے اس کے جامع خواجہ یار محمد جدید بدخشی طالقانیؒ ہیں جو حضرت مجددؒ صاحب کے مرید ہیں، دوسرے دفتر کے دیباچہ میں درج ہے کہ جب حضرت مجدد نے سنا کہ ۳۱۳ مکتوبات جمع ہوچکے

46